پاکستان میں گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس ہونا اعزاز کی بات ہے،نگران حکومت
گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں 70 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے-
اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سربراہ کانفرنس ہونا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
اسلام آباد میں نگران وزیر صحت ندیم جان نے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں 70 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔
ندیم جان نے کہا ہے کہ عوام کی صحت سے متعلق مسائل ہی اصل مسائل ہیں، ہیلتھ سکیورٹی نظام میں خامیوں کو دور کرنا ہوگا، کورونا کی وجہ ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ کانفرنس بلانے کا مقصد دنیا کو ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے سے محفوظ کرنا ہے، ہیلتھ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے ہیلتھ پلان میں بھی بہت خامیاں ہیں۔ندیم جان نے کہا کہ ویکسین ایکوئٹی کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان اور پوری دنیا میں سسٹم کی اپ گریڈیشن چاہتے ہیں، ہم نے غزہ کے تناظر میں بھی کہا تھا کہ صحت کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ ہر مریض اور ہر زخمی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بنیادی حق ہے۔