میرانشاہ،پی کے 104 کے آزاد امیدوار کو 2 ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا

یہ حملہ بھی اسی جگہ ہوا ہے جہاں چند دن پہلے سابق ایم این اے محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا –

ملک کلیم اللہ کے بارے میں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان پر پہلے بھی کئی بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں
میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں فائرنگ کرکے پی کے 104 کے آزاد امیدوار کو دو ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل میرانشاہ کے علاقے تپی سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 104 کے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ اپنے دو ساتھیوں مسرور خان اور محمد سخی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر گھر آرہے تھے، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق تینوں مقتولین کو متعدد گولیاں ماری گئیں، جس سے گاڑی میں سوار ملک کلیم اللہ سمیت تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے‘ ملک کلیم اللہ کے بارے میں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان پر پہلے بھی کئی بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں وہ بچ گئے تھے۔واضح رہے کہ یہ حملہ بھی اسی جگہ ہوا ہے جہاں چند دن پہلے سابق ایم این اے محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں