کراچی: پیپلز بس سروس کی نئی بسیں ٹرانسپورٹ سسٹم میں شامل، شرجیل میمن کا خیر مقدم

پیپلزپارٹی نے نقل و حرکت کی بہتر سہولیات فراہم کرکے لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی سمیت پورے سندھ کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے پیپلزپارٹی پرعزم ہے، شرجیل میمن
کراچی: پیپلز بس سروس کی نئی بسیں ٹرانسپورٹ سسٹم میں شامل ہوگئیں، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے خیر مقدم کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی بسوں کا کامیاب آغاز ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے کے لئے پیپلزپارٹی کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، پیپلزپارٹی نے نقل و حرکت کی بہتر سہولیات فراہم کرکے لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دی ہے، سستی اور بہترین بس سروس کی فراہمی شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، کراچی سمیت پورے سندھ کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے پیپلزپارٹی پرعزم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں