الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست پر سماعت جمعہ کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں بینچ سماعت کریگا-

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے عائد کئے گئے اعتراضات دور کر دیئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض شدہ دستاویزات درخواست سے حذف کردی گئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم شدہ اپیل دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی۔درخواست پر سماعت جمعہ کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں