سائفر کیس، ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق 14 دسمبر کے بعد کی سائفر کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے-
اسلام آباد:سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے، نقول فراہمی اور ان کیمرا سماعت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق 14 دسمبر کے بعد کی سائفر کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔
Load/Hide Comments