پشاور،نجی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد زخمی
پشاور جی ٹی روڈ پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب نجی ہسپتال میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہسپتال کے تیسرے اور چوتھے فلورپرلگی، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں ،2واٹر باؤزر، ہیوی مشینری سنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا، عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں ابھی بھی موجود ہے جسے ختم کرنے کیلئے سموک ایجکٹر استعمال کئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کے اندر پھنسے 13 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے جن میں سے 3 زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، ریسکیو1122 اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں مختلف حصوں میں عمارت کو سرچ اور کلئیر کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments