ادارہ ترقیات کراچی میں کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کرنے کی تیاری مکمل

ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے، ڈائریکٹر جنرل نوید انور- فوٹو : فائل
کراچی: ادارہ ترقیات کراچی میں کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کرنے کی تیاری مکمل کرلیں۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے اور ادارہ کے اخراجات میں کمی کرکے آمدن میں اضافہ کیلیے نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام ذرائع آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضروری و انتظامی امور میں بہتری کے لیے مثبت تجاویز پیش کریں۔
Load/Hide Comments