نئے نوٹوں کی چھپائی کا معاملہ، اسلامیہ یونیورسٹی پشاور نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا

پشاور:نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا معاملہ، تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔
وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط میں نئے نوٹوں کی چھپائی میں اسلامیہ کالج کی تصویر کو ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی 110 سالہ تاریخی تعلیمی ادارہ ہے، اسلامیہ کالج کی تصویر پہلے 100 روپے کی نوٹ پر چھپتی تھی بعد میں 1 ہزار نوٹ پر کردی ہے۔وائس چانسلر کی جانب سے جاری خط میں لکھا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی میں اسلامیہ کالج کی تصویر شائع کی جائے۔
Load/Hide Comments