گروپ بندی کی خبریں، کرکٹرز کی ایک ساتھ اسنوکر کھیلنے کی ویڈیو وائرل

تمام کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے -فوٹو: اسکرین شارٹ

کاکول ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی تربیتی مشقیں اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ فٹنس کو بہتر بنایا جاسکے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانی ٹیم میں کپتانی کو لیکر گروپ بندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول ٹریننگ اکیڈمی میں اسنوکر کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں قومی ٹیم کے نومنتخب کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حارث، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر سمیت دیگر کرکٹر اسنوکر کھیل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔افتخار احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کاکول کیمپ میں ایک ساتھ اپنے وقت کا بھرپور مزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو آج (اتوار) کی صبح ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔کاکول ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی تربیتی مشقیں اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ فٹنس کو بہتر بنایا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں