راولپنڈٰی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

نومولود بچوں کو نرسری منتقل کردیا گیا-
راولپنڈی میں خاتون کے یہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں آپریشن کے ذریعے مسز وحید کے یہاں 6بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی کی رہائشی مسز وحید اور ان کے 6 بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments