اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی

ایس این جی پی ایل کے لیے 179.17 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی کمی کی جائے- ترجمان اوگرا

وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظرثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا
لاہور: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی سال25 -2024ء کے لیےسوئی کمپنیوں کی ضروریات کا تعین بھی کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمالی سال 25 -2024ء کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 10 فیصد یعنی 179.17 روپے کمی ہوئی۔پچھلے سال کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق 862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی MMBTU قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظرثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ زمرے کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں