کے پی کے مئیر پشاور کپ کراٹے ٹورنامنٹ، فیمیل ویٹ کیٹیگیریز ، چیمپین شپ اسلام آبادکے نام

سپورٹس بورڈ کی ایسوسی ایشن کو بچے اور بچیوں میں سیلف ڈیفینس کی تربیت کو جاری رکھنے پر ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا –

پشاور:آل کے پی کے مئیر پشاور کپ فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا
خیبر پختون خواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن ( شن کیوکیوشن کاہی) نے ہیڈ کواٹر گلبہار پشاور میں آل کے پی کے فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کیا جسں میں صوبے کے مختلف اضلاع سمیت واہ ، ٹیکسلا ،ایبیٹ آباد ،پشاور اور اسلام آباد سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے کراٹےفائٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔اس موقعہ پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پی سے شاہ فیصل سمیت دیگر مہمانان گرامی بشمول الطاف رومی ندیم التماسیل، ہدایت اللہ اور صدر چیمبر آف کامرس ناظم فرید گل صاحب اور دیگر اہم شخصیات نے چیمپین شپ میں شرکت کی۔ یہ مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنایزیشن جاپان کے رولز کے تحت منعقد کیے گیئے جن مٰیں مردوں کی ویٹ کیٹیگری -30 کی ویٹ کیٹیگری میں آیان ذادہ نے پہلی ،سعید نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 40- میں کامران پہلی ارمان نے دوسری، 50- میں عتیق الرحمان نے پہلی اور عامر نے دوسری ، 60- میں قلم خان نے پہلی اور اسحاق نے دوسری ، 70- میں آمان شاہ نے پہلی اور قاسم نے دوسری جبکہ ہیوی ویٹ کے مقابلے میں ہری پور کے سجاد ذکی نے پہلی اور اسلام آباد کے مجیب الرحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 40- ویٹ کیٹیگری میں اسلام آباد کی شزہ قمر نے پہلی اور واہ کینٹ کی سفورہ نے دوسری پوزیشن جبکہ 50- میں اسلام آباد کی ماہنور قمر نے پہلی اور واہ کینٹ کی ہانیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، ٹورنمنٹ کی سرپرستی انٹرنیشنل ریفری اور چیرمین خیبر پختونخواہ صاحبزدہ ہادی نے تمام آفیشلز و ٹیم مینیجرز بشمول محمد یاسین، چنگیز خان تنولی ، سجاد حسین ، قمر ندیم و دیگر کا ایونٹ کو کامیاب بنانے کی کاوش پر شکریہ ادا کیا جبکہ سپورٹس بورڈ کے آفیشل نے ایسوسی ایشن کو بچے اور بچیوں میں سیلف ڈیفینس کے تربیت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل و مقابلوں میں بچوں اور بچیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے تاکید کی اور اس بابت ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پی سے شاہ فیصل سمیت دیگر مہمانان گرامی بشمول الطاف رومی ندیم التماسیل، ہدایت اللہ اور صدر چیمبر آف کامرس ناظم فرید گل صاحب اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ کھلاڑیوں کاگروپ فوٹو.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں