وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات پیر 17 جون تا بدھ 19 جون ہوں گی-فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 تا 19 جون عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے تین چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات پیر 17 جون تا بدھ 19 جون ہوں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں