کوپا امریکا 2024ء : دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

دوسراسیمی فائنل یوروگوئےاور کولمبیاکے مابین پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلاجا ئےگا-

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 23ویں منٹ میں ارجنٹینا کے نوجوان کھلاڑی ہولین الواریز اور کپتان لیونل میسی نے 51ویں منٹ میں شاندار گول سکور کرکے ٹیم کو 0-2 سے برتری دلوائی
واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کی 16 فٹبال ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، امریکا میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جون کو ہوا تھا جس کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا
میامی: (ویب ڈیسک) کوپا امریکا 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔پورپیئن چیمپئن شپ (یورو) 2024ء کے ساتھ کوپا امریکا 2024ء کے مقابلے بھی جاری ہیں جس کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔میامی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 23ویں منٹ میں ارجنٹینا کے نوجوان کھلاڑی ہولین الواریز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔
دوسرے ہاف کے کھیل میں کپتان لیونل میسی نے 51ویں منٹ میں شاندار گول سکور کرکے ٹیم کو 0-2 سے برتری دلوائی جوکہ میچ کے اختتام تک قائم رہی اور یوں کوپا امریکا 2021ء اور فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹینا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کی 16 فٹبال ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، امریکا میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جون کو ہوا تھا جس کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ اس کا فیصلہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہوگا کہ جس میں برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی یوروگوئے کا مقابلہ کولمبیا سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں