75 گھنٹے تک لگاتار موبائل گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

اوسیڈ پہلے ریکارڈ ساز ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے ڈریم لیگ سوکر گیم کا انتخاب کیا-تصوہر: گینیز ورلڈ ریکارڈز

اوسیڈ نے اس گیمنگ میراتھون کے لیے اپنا آئی فون ٹی وی اسکرین کے ساتھ جوڑا ،اس دوران ان کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ وقفے کی اجازت تھی، ساتھ ہی ان کو اپنے وقفے جمع کر کے ایک ساتھ بڑا وقفہ لینے کی بھی اجازت تھی
ابوجا: نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے شہری نے موبائل فون پر ڈریم لیگ سوکر 2023ء گیم لگاتار 75 گھنٹے کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اوسیڈ اولووول نے یہ ریکارڈ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وائٹ فوٹ کے 2022ء میں بنائے گئے 50 گھنٹوں کے ریکارڈ کو توڑ کر اپنے نام کیا ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ اوسیڈ پہلے ریکارڈ ساز ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے ڈریم لیگ سوکر گیم کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل لوگ فیفا یا پرو ایوولوشن سوکر کا انتخاب کیا کرتے تھے۔اوسیڈ نے اس گیمنگ میراتھون کے لیے اپنا آئی فون ٹی وی اسکرین کے ساتھ جوڑا اور اس دوران ان کو ہر گھنٹے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ ساتھ ہی ان کو اپنے وقفے جمع کر کے ایک ساتھ بڑا وقفہ لینے کی بھی اجازت تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں