عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ-

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں