پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے،شیری رحمان

اقتدار میں آ کر آصف علی زرداری نے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے،سینیٹر شیری رحمان-

پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں صدرآصف زرداری کا کردار ہمیشہ مرکزی اور انتہائی اہم رہا ہے، جیل میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں
صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختار بنایا، خیبرپختونخوا کو پہچان دی اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان دیا، ان کی قیادت اور وژن کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری سفر جاری ہے
کراچی: نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کردار ہمیشہ مرکزی اور انتہائی اہم رہا ہے، انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے جیل میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا سیاسی کردار قابل تعریف ہے، اقتدار میں آ کر انہوں نے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔سینیٹر کا کہنا تھا کا صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختار بنایا، خیبرپختونخوا کو پہچان دی اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان دیا، ان کی قیادت اور وژن کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری سفر جاری ہے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے جنم دن کے موقع پر میں ان کی صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں