پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے، احسن اقبال

سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے-

پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے، آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار ، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے، آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں