ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان-فوٹو: فائل

سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، اس طرح مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں