بچن کہہ کر پکارنے پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟ ویڈیو وائرل
جیا بچن اپنے شوہر امیتابھ کے نام کے ساتھ پکارے جانے پر ایک بار پھر ناراض ہو گئیں – فوٹو : فائل
اداکارہ کے ردعمل پر میزبان پوچھتی ہیں کہ کیا رائے بچن آپ کا آفشیل سر نیم ہے؟، جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ سب مجھے ایشوریا رائے کے نام سے جانتے ہیں لیکن میری شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی ہے تو اب میں ایشوریا بچن ہوں
راجیا سبھا میں امیتابھ بچن کے نام سے پکارے جانے پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ میں اپنے نام پر فخر کرتی ہوں اور مجھے امیتابھ بچن پر بھی فخر ہے، میں ان کی تمام تر کامیابیوں کی بھی قدر کرتی ہوں
ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کے بعد اب اُن کی بہو ایشوریا رائے کا بھی ‘بچن’ نام سے پکارنے پر ردعمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا بچن کو راجیا سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا گیا تھا جس پر وہ ناراض ہوگئی تھیں اور خبروں کی زینت بن گئیں۔جیا بچن کی خبروں کے دوران ہی بھارتی میڈیا پر اُن کی بہو ایشوریا رائے کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شو کی میزبان اُن کا تعارف ’ایشوریا رائے بچن‘ کہہ کر کرواتی ہیں تو اداکارہ سُن کر حیران رہ جاتی ہیں۔میزبان کے تعارف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایشوریا رائے کہتی ہیں کہ او مائی گاڈ! یہ ٹائٹل ہے، تُم مجھے ایشوریا ہی کہہ کر پکارو جیسے ہمیشہ کہتی ہو۔اداکارہ کے ردعمل پر میزبان پوچھتی ہیں کہ کیا رائے بچن آپ کا آفشیل سر نیم ہے؟، جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ سب مجھے ایشوریا رائے کے نام سے جانتے ہیں لیکن میری شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی ہے تو اب میں ایشوریا بچن ہوں۔ایشوریا رائے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ مجھے جس بھی نام سے پکاریں، یہ اُن کی مرضی ہے، مجھے نام سے کوئی مسئلہ نہیں۔واضح رہے کہ راجیا سبھا میں امیتابھ بچن کے نام سے پکارے جانے پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ میں اپنے نام پر فخر کرتی ہوں اور مجھے امیتابھ بچن پر بھی فخر ہے، میں ان کی تمام تر کامیابیوں کی بھی قدر کرتی ہوں۔جیا بچن کا کہنا تھا کہ نام کا نیا ڈرامہ آپ لوگوں نے شروع کیا ہے، میں اپنے نام سے بہت خوش ہوں، جو مرد ارکان پارلیمنٹ ہیں ان کے ناموں کے ساتھ بھی ان کی بیویوں کا نام لگنا چاہیے۔