عدالتی حکم،اینٹی کرپشن پنجاب نےحاجی امتیاز کی گرفتاری ظاہر کردی
چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا لیا گیا تھا-فوٹو : فائل
حاجی امتیاز کوعدالت نے ا پیش کرنے کی ہدایت کی تو اینٹی کرپشن نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ انہیں چھڑا کر لے گئے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں چھڑانے سے انکار کیا اور اسے ڈرامہ قرار دیا
لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حاجی امتیاز کو ہر صورت میں 9 اگست تک پیش کرنے کی مہلت دی تھی، آج اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے بیان میں حاجی امتیاز کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے
اسلام آباد: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مبینہ طور پر اپنی حراست سے فرار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق حاجی امتیاز احمد کو ملتان ائیر پورٹ سے قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا لیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ایم این اے حاجی امتیاز احمد کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانولہ کی زیر حراست میں تھے۔
واضح رہے کہ حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں پیش کرنے کی ہدایت کی تو اینٹی کرپشن نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ انہیں چھڑا کر لے گئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں چھڑانے سے انکار کیا اور اسے ڈرامہ قرار دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حاجی امتیاز کو ہر صورت میں 9 اگست تک پیش کرنے کی مہلت دی تھی جس کے بعد آج اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے بیان میں حاجی امتیاز کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔