کینسر کی سرجریوں کو بہتر بنانے کیلئے یونیورسٹی واشنگٹن کو فنڈنگ کا اعلان
یہ پراجیکٹس ایسے حل تیار کریں گے جو آپریٹنگ رومز میں ریئل ٹائم میں اور سائٹ پر موجود پیتھالوجسٹ کی ضرورت کے بغیر اپنائے جائیں گے-فائل:فوٹو
اگر منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو سرجنز ٹیومر ٹشوز کی سطح کا جائزہ لے سکیں گے اور اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے کہ کیا سرجری مکمل ہونے سے پہلے مریض میں کینسر کے مزید خلیے باقی تو نہیں رہیں گے
سیئٹل: امریکی صدر جوبائیڈن نے یونیورسٹی آف واشنگٹن کو ’کینسر مون شاٹ‘ کے اقدام کے ایک نئے مرحلے میں 21.1 ملین ڈالرز فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔فنڈنگ کا یہ اعلان مجموعی طور پر کینسر خلیے ٹیومر کے خاتمے کی سرجریوں کو بہتر بنانے کیلئے ہے ۔یونیورسٹی آف واشنگٹن ان تین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس میں ٹولین یونیورسٹی اور رائس یونیورسٹی شامل ہیں جنہیں کینسر سرجریوں کی کامیابی کے امکانات کو بڑھانے کیلئے فنڈنگ کی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس نے اپنے اعلان کے ایک حصے کے طور پر کہا کہ ان پیشرفت کے ساتھ، اگر منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو سرجنز ٹیومر ٹشوز کی سطح کا جائزہ لے سکیں گے اور اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے کہ کیا سرجری مکمل ہونے سے پہلے مریض میں کینسر کے مزید خلیے باقی تو نہیں رہیں گے۔وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹس ایسے حل تیار کریں گے جو آپریٹنگ رومز میں ریئل ٹائم میں اور سائٹ پر موجود پیتھالوجسٹ کی ضرورت کے بغیر اپنائے جائیں گے۔