61 برس قبل گم ہونے والی شادی کی انگوٹھی شوہر کی موت کے بعد مل گئی

گلین گریگری گزشتہ دسمبر انتقال کر گئے اور ان ہینری کاؤنٹی فارم میں دفنایا گیا-

باربرا نے سیئرسی مونیومنٹ کمپنی کے جونتھن سیئرسی کو گلین کی قبر پر کتبہ لگانے کا کام سونپا اور اس دوران جب وہ درخت کے قریب کام کر رہے تھے تو انہوں نے سورج کی روشنی میں چمکنے والی چیز کی نشان دہی کی

کینٹکی: امریکا میں ایک جوڑے کی گم ہونے والی انگوٹھی 61 برس بعد مل گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق کینٹکی سے تعلق رکھنے والی باربرا گریگری نامی خاتون نے بتایا کہ 1963ء میں ان کے شوہر گلین سے شادی کے دو ماہ بعد ہی شادی کی انگوٹھی کھو گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انگوٹھی ان کی شادی کے بعد لگائے گئے درخت کے قریب کھوئی تھی لیکن خوب تلاش کے باوجود وہ نہ ملی۔گلین گریگری گزشتہ دسمبر انتقال کر گئے اور ان ہینری کاؤنٹی فارم میں دفنایا گیا۔باربرا نے سیئرسی مونیومنٹ کمپنی کے جونتھن سیئرسی کو گلین کی قبر پر کتبہ لگانے کا کام سونپا اور اس دوران جب وہ درخت کے قریب کام کر رہے تھے تو انہوں نے سورج کی روشنی میں چمکنے والی چیز کی نشان دہی کی۔

سیئرسی کی اہلیہ نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس دریافت کے متعلق ویڈیو پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اتفاق لاکھوں میں ایک بار ہوتے ہیں۔ یہ بالکل بھوسے کے ڈھیر میں سوئی کے ملنے جیسا ہے۔ خدا پُراسرار طریقوں سے کام کرتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں