کیٹو ڈائٹ لبلبے کے سرطان کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق
اس بیماری میں مبتلا صرف 5 فیصد افراد تشخیص کے بعد ایک دہائی تک زندہ رہتے ہیں-
پینکریاٹک کینسر یوکے نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ اپنی خوراک میں کوئی بنیادی تبدیلی نہ کریں، یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور لبلبے کے کینسر میں مبتلا انسانوں پر ابھی تک اس دوا کا تجربہ نہیں کیا گیا ہے
سان فرانسسکو: ایک ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی دوا اور کیٹو ڈائٹ لبلبے کے سرطان کاعلاج کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق ان کی نئی تحقیق ایک ‘کمزوری’ کی نشاندہی کرتی ہے جو ممکنہ طور پر اس مہلک ترین پر کینسر کی عام قسم کے نئے علاج کا باعث بن سکتی ہے۔اس بیماری میں مبتلا صرف 5 فیصد افراد تشخیص کے بعد ایک دہائی تک زندہ رہتے ہیں۔پینکریاٹک کینسر یوکے نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ اپنی خوراک میں کوئی بنیادی تبدیلی نہ کریں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور لبلبے کے کینسر میں مبتلا انسانوں پر ابھی تک اس دوا کا تجربہ نہیں کیا گیا ہے۔کیٹو ڈائٹ ایک کم کارب اور بھرپور چکنائی پر مشتمل غذا کا یک منصوبہ ہے جو آپ کے جسم کو چربی گھلانے کے لئے بہترین میٹابولک حالت میں رکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جسے کیٹوسس کہا جاتا ہے۔ ایک روایتی کیٹو غذا اعلی معیار کے گوشت، دہی اور پنیر پر مشتمل ہوتی ہے۔
محققین نے ابتدائی طور پر اس بات کی جانچ پڑتال کی کہ فاقے کے دوران جسم چکنائی پر کس طرح انحصار کرتا ہے۔
محققین نے دریافت کیا کہ ایک پروٹین جسے یوکیریوٹک ٹرانسلیشن انیشی ایٹو فیکٹر (ای آئی ایف 4 ای) کہا جاتا ہے، جسم کے میٹابولزم کو تبدیل کرکے فاقے کے دوران ”چکنائی کی کھپت “میں تبدیل کرتا ہے۔
یہی تبدیلی اس وقت بھی ہوتی ہے جب کوئی جانور کیٹوجینک غذا پر ہوتا ہے – وہ غذا جو بھرپور چکنائی اور کم کاربوہائیڈریٹ پر مبنی ہوتی ہے۔امریکا کی یو سی سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم کو معلوم ہوا کہ کینسر کی ایک نئی دوا جسے ای ایف ٹی 508 کہا جاتا ہے ، جو فی الحال کلینیکل ٹرائلز میں ہے ، نے اس پروٹین کو روک دیا ، جس سے جسم کو چربی کو میٹابولزم کرنے سے روکا گیا۔
چوہوں پر کیے جانے والے مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ جب کینسر تھراپی چربی کے میٹابولزم کو روکتی ہے ، جو چوہوں کو کیٹوجینک غذا پر رہنے تک ٹیومر کے ایندھن کا واحد ذریعہ ہے ، تو کینسر بڑھنا بند ہوجاتا ہے۔