آئس کریم کھانے کو بچوں کے سکول نصاب میں شامل کرنے کی تجویز

وہ بچے جن کے براہ راست تجربات محدود ہیں ان کو ناقابلِ تردید مسائل کا سامنا ہے،رپوٹ

لندن: برطانیہ میں ماہرین نے وزراء کو بتایا ہے کہ پرائمری سکول کے بچوں کو سائنس کے متعلق سیکھنے میں مدد دینے کےلیے آئس کریم کھانے، سبزیاں اگانے اور آٹا گوندھنے دینا چاہیئے۔چار بڑے سائنسی اداروں نے برطانوی حکومت پر تین سے 11 سال کے بچوں کے لیے سایوں سے کھیلنے، مٹی میں گڑھے کرنے، گارڈن سینٹرز کے دورے کرنے، ری سائیکلنگ اور موسیقی کے آلات بجانے سمیت متعدد تجربات نصاب میں شامل کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف فزکس، رائل سوسائٹی آف بیالوجی اور ایسوسی ایشن فار سائنس ایجوکیشن کی جانب سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) میں عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے پرائمری سکول نصاب میں ریفارمز کی تجاویز دیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وہ بچے جن کے براہ راست تجربات محدود ہیں ان کو ناقابلِ تردید مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ بنیادی طور پر برابری کا مسئلہ ہے اور بچوں کو ایسے بھرپور تجربات کی فراہمی اس مسئلے کو حل کر سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں