امریکی سائنس دانوں نے سمندر کے پانی سے لیتھیئم نکالنے کے لیے کم لاگت کا طریقہ نکال لیا

نمکین پانی سے لیتھیم نکالنے کے نئے طریقہ کار کی لاگت موجودہ طریقہ کار کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے،محققین

امریکا میں سائنس دانوں نے سمندر کے پانی سے لیتھیئم نکالنے کے لیے کم لاگت کا طریقہ کار وضع کر لیا۔ سائنس دانوں کی جانب سے اس طریقے کو پائیدار طریقہ قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ برسوں میں برقی گاڑیوں کے مقبول ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر لیتھیئم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دھات کی پیداوار 2021ء کی مقدار پانچ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2030ء تک 40 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھ سکتی ہے۔

روایتی طور پر لیتھیئم کو چٹانوں سے نکالا جاتا ہے جو کہ ایک مہنگا اور توانائی کی کھپت والا عمل ہے اور اس میں زہریلے کیمیکلز کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ عرصہ سے کان کن دھات کے حامل نمک کی جھیل کے پانی کو بھانپ سے اڑا کر لیتھیئم نکال رہے ہیں۔ یہ طریقہ بھی کافی مہنگا اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ مزید برآں نمک کی جھیلوں کی دستیابی کا انحصار مخصوص موسمیاتی کیفیات پر ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ نمکین پانی سے لیتھیم نکالنے کے نئے طریقہ کار کی لاگت موجودہ طریقہ کار کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں