پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی نئی ویکسین کی آزمائش

یہ علاج اس بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے-

لندن: برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے۔
منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔ٹرائل کی قیادت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج اس بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔

بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین نان اسمال سیل (جو کہ بیماری کی سب سے عام قسم ہے) پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یہ ویکسین میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) کا استعمال کرتی ہے اور مدافعتی نظام کو این ایس سی ایل سی سے حاصل شدہ ٹیومر مارکرز فراہم کرکے کام کرتا ہے تاکہ ان مارکرز کو سامنے لاکرجسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کے لئے تیار کیا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں