دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش مر گئی
اس گولڈ فش نے اپنے غیر معمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی-
پیرس: ’دی کیرٹ‘ کے نام سے پکاری جانے والی دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مچھلی فرانس کے علاقے شیمپین میں موجود اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
دی کیرٹ کی اصلی عمر معلوم نہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کم و بیش 20 برس کی تھی اور بوڑھی ہوچکی تھی۔
اس گولڈ فش نے اپنے غیر معمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔اس کے غیرمعمولی ظاہر کی وجہ سے اینگلر (کانٹے سے مچھلی پکڑنے والے) یورپ کے کونے کونے سے اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے آتے اور پھر دوبارہ تالاب میں ڈال دیتے۔
Load/Hide Comments