8 ستمبر کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہو گا: بیرسٹر گوہر خان
یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ پرامن جلسہ ہوگا،یہ جلسہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہوگا، بیرسٹر گوہر خان-
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل سنگجانی کےمقام پراسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ پرامن جلسہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آپ کی آزادی کیلئے جیل میں ہیں، یہ جلسہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام اتحادی جلسے میں موجود ہوں گے، پیر کے دن میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، انتظامیہ کا مشکورہوں جنہوں نے این اوسی دیا۔
Load/Hide Comments