اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

36 کیوئسٹس کو9 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہےہر گروپ کے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے-فوٹو: فائل

کراچی: اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منگولیا میں کھیلے جانے والے اسنوکر عالمی کپ اسجد اقبال نے میزبان کیوئسٹ بتارکھو نرانکھو 0-3 سے شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔اویس منیر نے بھی میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور پھر اومانی پلئیر حسین الواتی کو کوئی فریم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے ہرادیا۔ایونٹ میں شریک 36 کیوئسٹس کو9 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہےہر گروپ کے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں