ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل

آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی تھی-

ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی کوریا سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستان سیمی فائنل میں چین کا مقابلہ کرے گا جبکہ اور بھارت اور کوریا آمنے سامنے ہوں گے، دونوں سیمی فائنل 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔قبل ازیں آج ہونے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں یہ گرین شرٹس کی ایک ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں