مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 5 نوجوان شہید

گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا-فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں جعلی مقابلے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا۔دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ میں 4 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سےنکلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں