زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر کر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ اورکمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موجود ہیں-فوٹو: فائل

کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 ستمبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 43 ملین ڈالر بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں