سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024ء کی کابینہ سے منظوری کا امکان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ 2024 ءکا مسودہ تیار کیا جائے گا-فوٹو: فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024ء کا مقصد عدالتی عمل میں مزید شفافیت لانا ہے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ءکے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری کا امکان ہے اور مسودہ تیار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024ء کابینہ میں پیش کیے جانے اور منظوری کا امکان ہے اور ترمیمی آرڈیننس 2024ءکے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا مسودہ تیار ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ کی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہوگی، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024ء کا مقصد عدالتی عمل میں مزید شفافیت لانا ہے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ءکے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مقدمات کی میرٹ پر سماعت اور نمٹانے کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کے اندر بہتری لائی جا رہی ہے، نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی معزز جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں