عدالت کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم

محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو اسٹیکر لگا کر چھپایا تھا،وکیل درخواست گزار -فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر سے روک دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبنگ کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک گیمبلنگ کمپنی کے اسٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو اسٹیکر لگا کر چھپایا تھا۔

جیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کی تشہیر سے خوش نہیں ہیں، عدالت نے پی سی بی کو قومی اور بین الاقومی سیریز کے دوران گیمبلنگ کی تشہیر سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں