فری آئی کیمپ، پانچ سو مریض چیک جبکہ تیس مریضوں کے آپریشن کئے گئے

فری آئی کیمپ میں علاقہ کے غریب عوام کو آنکھوں کے علاج و معالجہ کی مفت سہولیات میسر آئیں-

عارف والا:ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کھوہ ڈوگراں چک 76/EB میں رضوان ڈوگر کے ڈیرہ پہ لگائے گئے فری آئی کیمپ میں جمعہ بیس ستمبر کی شام تک پانچ سو مریض چیک جبکہ تیس مریضوں کے آپریشن کیئے گئے۔یہ فری آئی کیمپ اتوار بائیس ستمبر تک جاری رہے گا ۔جہاں معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر اپنی ٹیم کے ہمراہ اعزازی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔علاقہ کے عوام نے سماجی شخصیت رضوان ڈوگر ،اور چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ جاوید اقبال ڈوگرکا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے لگائے گئے اس فری آئی کیمپ میں علاقہ کے غریب عوام کو آنکھوں کے علاج و معالجہ کی مفت سہولیات میسر آئیں۔ علاقے کی سماجی شخصیت رضوان ڈوگر نے علاقہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع سے نہ صرف خود فائدہ اٹھائیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب اور ملنے والے افراد کو بھی اس فری آئی کیمپ کے بارے میں اطلاع دیں۔ تا کہ زیادہ سے سے زیادہ لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں