ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عارف والا میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
فری آئی کیمپ کے انعقاد کیلئے علاقہ کی سماجی شخصیت رضوان ڈوگر نے تمام انتظامات کئے-
کیمپ میں معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر لیاقت ڈوگر اور ڈاکٹر مریم احسان ڈوگر جو کہ امریکہ سے تشریف لائی تھیں نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اعزازی طور پر خدمات سر انجام دیں
عارف والا:ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ، جو اپنی سماجی فلاحی خدمات کے لیے ملک بھر میں جانا جاتا ہے، نے ایک اور مثالی اقدام کرتے ہوئے عارف والا میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ یہ کیمپ 20 ستمبر سے 22 ستمبر تک چک 76/EB کھوہ ڈوگراں میں رضوان ڈوگر کے ڈیرہ پر لگایا گیا۔ کیمپ میں معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر لیاقت ڈوگر اور ڈاکٹر مریم احسان ڈوگر جو کہ امریکہ سے تشریف لائی تھیں نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اعزازی طور پر خدمات سر انجام دیں۔اس فری آئی کیمپ میں گزشتہ تین روز میں سات سو مریض چیک جبکہ ستر افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے گئے۔
تمام مریضوں کو مفت دوائیں اور عینکیں مہیا کی گئیں ۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر کا کہنا ہے کہ یہ فری آئی کیمپ رضوان ڈوگر کے تعاون سے ان کے والد عبدالرحمٰن جامی ڈوگر میموریل فری ائی کے نام پر لگایا گیا، جو کہ معاشرتی خدمت کا ایک بے مثال مظہر ہے۔ رضوان ڈوگر کی سماجی خدمات اور ان کے عزم نے اس کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اب تک ملک بھر میں 3500 سے زائد فری آئی کیمپس منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں ہزاروں مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ یہ تنظیم اپنی شاندار خدمات اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے معاشرے کے ہر طبقے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔
یہ کیمپ بھی ان ہی اعلیٰ روایات کا تسلسل تھا، جہاں مریضوں کے مفت معائنے اور علاج کے ساتھ ساتھ جدید میڈیکل آلات کا استعمال کیاگیا۔ اس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے