اے میرے بندے :تومیرے پاس آیا ہے تُجھ پر گندگی باقی نہیں رہنے دوں گا

بس بچے کو دیکھا اور اپنی ممتا کی آغوش میں اٹھا لیا اور اسکو صاف ستھرا کرنے میں لگ گئی-

تحریر:پیر زادہ

بے شک گناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے اور دل کی سیاہی کی علامت اور پہچان یہ ہے کہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی، اطاعت کی سعادت نہیں ملتی، اور نصیحت اثر نہیں کرتی، جب تک الفاظ تحریروں سے نکل کر عمل میں شامل نہیں ہونگے، نہ دل بدلے گا نہ دل کی دنیا .معلوم نہیں اس تصویر کہ کتنے رُخ ہوں گے؟ مجھے بس ایک ہی نظر آیا! رب کی رحمت کا!!! جیسے بچہ کیچڑ سے بھرا ماں کی آغوش میں بیٹھا ہے ماں دیکھ کر مُسکرا رہی ہے اور لاڈ کر رہی ہے ماں نے کچھ نہیں کہا بچے سے کہ، کیوں کیچڑ میں گئے؟ کیوں گندے ہو گئے؟ بس بچے کو دیکھا اور اپنی ممتا کی آغوش میں اٹھا لیا اور اسکو صاف ستھرا کرنے میں لگ گئی۔ ماں بھی خوش ہے اور دیکھ دیکھ کر مُسکرا رہی ہے۔ ایسے ہی جب کوئی بندہ گناہوں سے گندہ ہو جاتا ہے اور جب اُس کو احساس ہوتا ہے تو وہ بھاگتا ہے اپنے رب کی طرف۔ بیٹھ جاتا ہے اُسکے سامنے اور روتا ہے۔ کہ میرے پروردگار! میں گناہوں کے کیچڑ سے گندہ ہو گیا ہوں۔ تو رب العزت! جو بہت مہربان ہے, رحمن ہے, رحیم ہے, کریم ہے. وہ اپنے بندے کو اپنی رحمت کی آغوش میں لیکر فرماتا ہے اے میرے بندے تُو میرے پاس آیا ہے میری رحمت میں پناہ لی ہے میں تُجھے بلکل پاک صاف کردوں گا کہ تُو میرے پاس آیا ہے تُجھ پر گندگی باقی نہیں رہنے دوں گا رب کریم اپنے بندے کو دیکھ کر مسکراتا ہے اور اپنی رحمت کی آغوش میں لیکر اسکو چپ کرواتا ہے اور سکون بخشتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں