بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا امکان

بین اسٹوکس کے دورہ پاکستان کے ابتدائی حصہ میں بولنگ کے لیے دستیابی کے حوالے سے ہنوز شکوک و شبہات ہیں-فوٹو: فائل

کراچی: دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بین اسٹوکس کے اسکین ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی.33 سالہ آل راؤنڈر گزشتہ ماہ دی ہنڈرڈ فار ناردرن سپرچارجرز میں کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد سے ایکشن سے باہر ہوگئے تھے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی ہے۔تاہم بہتر صحت کی جانب گامزن بین اسٹوکس کے دورہ پاکستان کے ابتدائی حصہ میں بولنگ کے لیے دستیابی کے حوالے سے ہنوز شکوک و شبہات ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بہتری محسوس کر رہے ہیں لیکن انجری سے نجات پانے کے بعد بولنگ کے معاملے میں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اپنے جسم کو کسی بھی نقصان سے بچانا چاہتا ہوں، بحالی کا عمال جاری ہے، مزید ٹیسٹ کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی لیکن اس وقت میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں