
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کا فری آئی کیمپ اپر دیر میں جاری، 300 مریضوں کا مفت معائنہ-فوٹو:ڈوگرویلفیئر ٹرسٹ
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے فری کیمپ میں 28 مریضوں کے کامیاب آپریشن، عوام سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ نے 5003 فری آئی کیمپس کا سنگ میل عبور کر لیا
اپر دیر : ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپر دیر کے علاقے چکیاتاں میں تین روزہ فری آئی کیمپ آج بروز اتوار 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں مقامی آبادی کی آنکھوں کا مفت معائنہ، آپریشن اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر اور ان کی ٹیم اعزازی خدمات انجام دے رہے ہیں۔کیمپ کے انعقاد میں الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔ ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر نے بتایا کہ کیمپ کے دوسرے روز تک 300 مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے، جبکہ 28 مریضوں کے فری آپریشن بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یہ ٹرسٹ اب تک 3,500 کے قریب فری آئی کیمپس کا کامیاب انعقاد کر چکا ہے۔