ایکشن دھماکہ فلم ’سنگھم اگین‘ کا ٹریلر کب لانچ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
فلم ’سنگھم اگین‘ 1 نومبر بروز جمعہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی-فوٹو : فائل
ممبئی: دیوالی میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور ’سنگھم اگین‘ کے مداح بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔
پچھلی فلموں کی زبردست کامیابی اور اس بار روہت شیٹی کی جانب سے سب سے بڑے اداکاروں کو اکٹھا کرنے کی وجہ سے فلم نے زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا ٹریلر پیر 7 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فلم کے اداکار بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹریلر کا اجراء نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہوگا، جو ممبئی کے بندرا کرلا کمپلیکس میں واقع ہے۔ یہ 2000 نشستوں والا آڈیٹوریم ہے جہاں نہ صرف میڈیا بلکہ اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف کے مداحوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔فلم ’سنگھم اگین‘ 1 نومبر بروز جمعہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔