سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی

-فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2642ڈالر کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب ملک میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 274400 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 942روپے گھٹ کر 235254روپے کی سطح پر آگئی۔ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں