ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

117 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی-تصویر: آئی سی سی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔117 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سِلوا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ وشمی گُنارتنے 20، ہاسینی پریرا 8، ہرشیتا سماراوکرما 7، کپتان چماری اٹھاپٹو 6، انوشکا سنجیونی 5، سچینی نسانسلا 3، کویشا دلہاری 3 اور سُگندیکا کماری 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں