دلجیت دوسانجھ کے لندن کنسرٹ میں بادشاہ کی سرپرائز انٹری، سوشل میڈیا پر تہلکہ

آج پہلی بار ہم دونوں لندن O2 پر ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، تو بادشاہ کا خیرمقدم کریں-فوٹو : انسٹاگرام

لندن: پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی دل لومینیٹی ٹور نے دنیا بھر میں مداحوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔
حال ہی میں لندن کے مشہور O2 ایرینا میں منعقد ہونے والے ان کے کنسرٹ کے دوران ریپر اور گلوکار بادشاہ نے سرپرائز شرکت کی جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔دونوں فنکاروں نے مل کر فلم ’کریو‘ کے مشہور گانے ’نینا‘ پر شاندار پرفارمنس دی جس سے محفل میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر دلجیت نے کہا، ’یہ شخص بہت اچھا انسان ہے، میں اسے 15 سال سے جانتا ہوں اور آج پہلی بار ہم دونوں لندن O2 پر ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، تو بادشاہ کا خیرمقدم کریں!‘۔بادشاہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہے، وہ میرے بڑے بھائی اور رول ماڈل ہیں۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں