فیڈرل بورڈ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان دینے والے طلبافرسٹ ائیر میں داخلہ لے سکتے ہیں
اسلام آباد کیرئیر کالج فیڈرل بورڈ سیکنڈ اینول دینے والے طلبہ کو فرسٹ ائیر میں داخلہ دے کر انکا ایک قیمتی سال بچا رہا ہے-
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان دینے والے طالبعلم فرسٹ ائیر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ کے قانون کے مطابق سیکنڈ اینول امتحان کے نتیجہ کے بعد دس دن کے اندر فرسٹ ائیر کی ریگولر رجسٹریشن اور داخلہ بھیجا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں اسلام آباد کیرئیر کالج فیڈرل بورڈ سیکنڈ اینول دینے والے طلبہ طالبات کو فرسٹ ائیر میں داخلہ دے کر انکا ایک قیمتی سال بچا رہا ہے۔ طلباء آج میٹرک کا آخری پرچہ دینے کے بعد پیر سے فرسٹ ائیر میں کلاسز میں داخلہ لیں۔ انکے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے اضافی وقت دے کر نصاب مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کیانی روڈ بہارہ میٹرک کے سنٹر کے باہر طالبات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر طلباء میٹرک میں کمپارٹ کے بعد سمجھتے ہیں کہ انکا ایک سال ضائع ہو گیا۔ لیکن فیڈرل بورڈ طلباء کو اپنا قیمتی سال بچانے کا موقع دیتا ہے۔ طلباء فیڈرل بورڈ کیطرف سے سیکنڈ اینول کے نتیجے کے بعد ریگولر رجسٹریشن اور داخلہ بھیجنے کی سہولت سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنا چاہئے