مدھیہ پردیش حکومت کا راجکمار ہیرانی کو ’کشور کمار سمان‘ ایوارڈ دینے کا اعلان
-فوٹو : فائل
ممبئی: مدھیہ پردیش حکومت نے نامور فلم ساز راجکمار ہیرانی کو 2023ء کا ’کشور کمار سمان‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ تقریب 13 اکتوبر کو کشور کمار کے آبائی شہر کھنڈوا میں منعقد ہوگی جو کشور کمار کی برسی کا دن بھی ہے، تقریب پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی جہاں کشور کمار کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔راجکمار ہیرانی نے اپنی فلموں کے ذریعے سماجی مسائل کو نمایاں کیا اور 3 ایڈیٹس، پی کے، سنجو، منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی مشہور فلمیں بنائیں۔2024ء ہیرانی کی فلمی صنعت میں 20 سال کی شاندار کامیابیوں کا سال ہے، جس کی شروعات انہوں نے 2003ء میں ” منا بھائی ایم بی بی ایس“سے کی تھی۔اس خصوصی تقریب میں کشور نائٹ بھی شامل ہوگی، جس میں ممبئی کے مشہور گلوکار نیراج شری دھر اور ان کی ٹیم کشور کمار کے مقبول گانے پیش کریں گے۔
Load/Hide Comments