منہ کے کینسر اکثر تمباکواور چھالیہ کی وجہ سے ہوتے ہیں،عالمی تحقیق

تمباکو اور چھالیہ کی مصنوعات دنیا بھر میں صارفین کے لیے بہت سی مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں،ڈاکٹر ہیریئٹ رمگے -فائل:فوٹو

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایک عالمی سطح پر کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں منہ کے کینسر کے ایک تہائی کیسز کا تعلق تمباکو کھانے یا چھالیہ کھانے سے ہے۔
لانسیٹ آنکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 2022ء میں منہ کے کینسر والے 120,000 لوگوں میں یہ حالت تمباکو کھانے اور چھالیہ چبانے کی وجہ سے ہوئی۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے ایک سائنسدان ڈاکٹر ہیریئٹ رمگے نے کہا کہ تمباکو اور چھالیہ کی مصنوعات دنیا بھر میں صارفین کے لیے بہت سی مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں اور یہ منہ کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں سے منسلک ہوتی ہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج ہیلتھ کیئر اداروں پر ان مصنوعات کے بوجھ اور استعمال کو کم کرنے کے لیے روک تھام کی حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں