ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کا تین روزہ مفت آئی کیمپ، سینکڑوں مریضوں کے آپریشن کیے جائیں گے-

اسلام آباد: ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد.
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک اہم اور نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں 15 سے 17 اکتوبر تک تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کیمپ کا مقام حمزہ ویلفیئر ہسپتال، فضائیہ چوک، پنڈ بیگوال، سملی ڈیم روڈ اسلام آباد ہے، اور یہ کیمپ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک مریضوں کا معائنہ اور مفت آپریشن فراہم کرے گا۔کیمپ میں ماہر آئی سرجن ڈاکٹر خالد ڈوگر (ایم ایس ریٹائرڈ واپڈا ہسپتال) اور ان کی تجربہ کار ٹیم اعزازی خدمات سر انجام دیں گے۔ یہ فری کیمپ معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کو بینائی کے مسائل کے حل میں بے پناہ مدد فراہم کرے گا۔اس پورے انتظام کی نگرانی ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر خود کریں گے، جبکہ چیئرمین راجہ قیصر غفار کا بھرپور تعاون شامل ہوگا۔ میزبان طارق محمود ایڈووکیٹ ہیں۔ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل عوام الناس سے کی گئی ہے تاکہ وہ مفت علاج سے مستفید ہو سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں