ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پنڈ بیگوال میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا آغاز

پہلے روز 150 مریضوں کا مفت معائنہ، 12 افراد کے فری آپریشن ڈاکٹر خالد ڈوگر اور ٹیم کی اعزازی خدمات-

اسلام آباد (جاگیرنیوز ) ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ 15 اکتوبر کو حمزہ ویلفیئر ہسپتال فضائیہ چوک پنڈ بیگوال، سملی ڈیم روڈ اسلام آباد کے مقام پر شروع ہوگیا۔ اس کیمپ کا انعقاد سماجی شخصیت چیئرمین قیصر غفار کے تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ کیمپ کی میزبانی ایڈووکیٹ طارق محمود کر رہے ہیں۔ ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر اس کیمپ کے تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔معروف آئی سپیشلسٹ کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر خالد ڈوگر اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کیمپ میں اعزازی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ فری آئی کیمپ کے پہلے روز 150 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، جبکہ 12 افراد کے مفت آپریشن کیے گئے۔ سردار جاوید اقبال ڈوگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اس معلومات کو دوسروں تک پہنچائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں