ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کا آج آخری دن
پہلے دو دنوں میں 300 مریضوں کا معائنہ، 30 افراد کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن
اسلام آباد (جاگیرنیوز) ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام منعقدہ تین روزہ فری آئی کیمپ کا آج 17 اکتوبر کو آخری روز ہے۔ یہ فلاحی کیمپ 15 اکتوبر کو حمزہ ویلفیئر ہسپتال، فضائیہ چوک، پنڈ بیگوال، سملی ڈیم روڈ، اسلام آباد میں شروع ہوا تھا، جس کا انعقاد سماجی رہنما چیئرمین قیصر غفار کے تعاون سے کیا گیا۔ کیمپ کی میزبانی ایڈووکیٹ طارق محمود کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ سردار جاوید اقبال ڈوگر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔کیپٹن (ریٹائرڈ) ڈاکٹر خالد ڈوگر اپنی ماہر ٹیم کے ہمراہ اعزازی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پہلے دو دنوں میں 300 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، جبکہ 30 افراد کی کامیاب آنکھوں کی سرجری بھی کی گئی۔ سردار جاوید اقبال ڈوگر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس آخری دن سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس موقع سے مستفید ہونے کی ترغیب دیں۔